لاہور میں ڈاکے، سوا کروڑ کا مال لوٹ لیا، مبینہ مقابلہ میں ڈاکو ہلاک
لاہور (نامہ نگار) لاہور میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے متعدد وارداتوں مےں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون ، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا۔ شیراکوٹ موٹروے کے قریب شہزاد اپنے ڈرائیور آفتاب اور کنڈکٹر قیصر کے ہمراہ رائس مل سے دو کنٹینرز چاول لوڈ کر کے کراچی لے جانے کے لئے نکلا تو مسلح ڈاکو 50 لاکھ مالیت کی نقدی، گاڑی اور چاول چھین لئے، اسلام پورہ بند روڈ پر الیاس کے گودام مےں ڈاکوو¿ں نے چوکیدار کو باندھ کر 20 لاکھ روپے مالیت کا آرٹ کارڈ کاغذ لوٹ لےا۔ مغلپورہ ریلوے پاور ہاو¿س کے قرےب عمران کے گھر سے ڈاکو چار لاکھ مالیت کا سامان اور نقدی لے گئے۔ لیاقت آباد مےں عبدالحمید کی فیملی سے پانچ لاکھ روپے، زےورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ڈاکوو¿ں نے برکی لدھڑ پنڈ مےں موبائل شاپ سے 40 موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی۔باغبانپورہ محمود بوٹی روڈ پر پولیس وردےوں مےں ملبوس دو ڈاکوو¿ں نے نفیس سے 45 ہزار روپے اور دو موبائل فون، فیصل ٹاو¿ن مےں اسد احمد خان سے 60 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاو¿ن جہا نزیب بلاک مےں حسین نقوی سے 16ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لےا۔ چوروں نے گلشن اقبال عمر بلاک کے رہائشی عرفان کے گھر سے دس لاکھ روپے مالےت، شاہدرہ مےں شوکت کے گھر سے8 لاکھ مالےت جبکہ لوئر مال گلشن رےاض کالونی کے رہا ئشی عبدالخالق کے گھر سے پانچ لاکھ مالےت کی نقدی، زےورات اور دیگر سامان چوری کر لیا۔چوروں نے گلشن اقبال سے شہزاد، اقبال ٹاون سے عامر، گرین ٹاو ن سے ارشاد، فیصل ٹاو¿ن سے انور، لیاقت آباد سے نعیم کی گاڑےاں جبکہ شاہدرہ سے ندیم، مصری شاہ سے ےوسف، ریس کورس سے رو¿ف، گلشن راوی سے عبدالروف، اقبال ٹاو¿ن سے رحمن، نواب ٹاو¿ن سے ارشاد، جنوبی چھاﺅنی سے رشید، غازی آباد سے شہزاد، گلبرگ سے نعیم، ماڈل ٹاﺅن سے رشید، نشتر کالونی سے فاروق اور معراج کی موٹر سائیکلےں چوری کر لےں۔ علاوہ ازیں شاہدرہ کے علاقہ میں مبینہ مقابلے مےں پولےس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پولےس نے پہلے سے زےر حراست ڈاکو کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کے بعد مقابلے کا رنگ دے دےاہے۔پولیس کے مطابق رےسکےو15پر ایک شہری کی طرف سے کال کرکے اطلاع دی گئی کہ سگیاں پل کے قریب نےن سکھ، جنت روڑا پر ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں جس پر پولیس موقع پر پہنچی۔ڈاکوﺅں نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ہلاک ہونے والا ڈاکو فیاض شاہدرہ کا رہائشی تھا۔