• news

پاکستان کا اہم مسئلہ دہشت گردی اور انتہاءپسندی ختم کرنا ہے: ثمینہ خالد گھرکی

لاہور (خبر نگار) وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پاکستان کا اہم مسئلہ دہشت گردی و انتہاءپسندی کی لعنت کو ختم کرنا ہے، اس کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ متاثر ہو رہا ہے۔ ہمیں انتہاءپسندانہ سوچ سے لڑنا ہو گا اور بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کو بھی تعلیم ےافتہ بنانا ہے۔ اس مقصد کے لئے قوم حکومت کا ساتھ دے۔ ہمارے نوجوانوں میں ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کی ہمت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کے مسائل کے حل پر توجہ دی ہے اور ان کے حل کےلئے کوشاں بھی ہے۔ نوجوانوں کو علم کے حصول پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا اور معاشرہ کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن