• news

دہشت گردی کے کئی منصوبے ناکام‘ 3 روز حملوں کا شدید خطرہ ہے : رحمن ملک

لاہور + پشاور + کراچی + کوئٹہ (اپنے نمائندے سے + نامہ نگار + سپیشل رپورٹر + نوائے وقت نیوز + ایجنسیاں) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں دہشت گردی کے کئی منصوے ناکام بنا دئیے گئے اور خودکش جیٹکس، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور بم برآمد کر لئے گئے۔ پشاور میں چیک پوسٹ اور پولیس چوکی پر شدت پسندوں کے حملوں کے دوران 3 سکیورٹی اہلکار جاںبحق ہو گئدے۔ پنجاب میں نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ لاہور، کوئٹہ، کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت موبائل فون سروس نویں اور دسویں محرم کو بند رکھی جائے گی جبکہ آج شام سے سروس بند کئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کئی شہروں میں دہشت گردی کے منصوبے ناکام بنا دئیے گئے۔ پنجاب کے حساس علاقوں میں فوج طلب کر لی گئی ہے۔ رحمن ملک نے کہا ہے کہ آئندہ 3 روز حملوں کا شدید خطرہ ہے۔ لاہور میں انارکلی کے قریب چھاپے کے دوران 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 8 خودکش جیکٹوں سمیت دستی بم اور اہم نقشہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ حساس ادارے کے متعلقہ حکام نے خفیہ اطلاع پر انارکلی کے قریب چھاپہ مار کر ان دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ مبینہ دہشت گردوں کو جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے، مزید تفتیش کے لئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھاٹی گیٹ پولیس نے تھانے سے ملحقہ کارپوریشن باغ سے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا، نوید، الماس اور ثناءاللہ سے 3 پستول برآمد ہوئے۔ علاوہ ازیں سرگودھا میں 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کی پیپلز کالونی کے قریب جلوس کے راستے سے ایک گاڑی سے اسلحہ برآمد کر کے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 17 مبینہ افغان شہریوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پشاور سے بیورو رپورٹ کے مطابق پولیس تھانہ گلبہار کی حدود جی ٹی روڈ پر سڑک کے بیچ نصب تین کلوگرام وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ کچھ ہی دیر بعد اس روڈ پر گورنر خیبر پی کے بیرسٹر مسعود کوثر نے اسلام آباد جانا تھا تاہم اس واقعہ کے بعد وہ روڈ کی بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد چلے گئے۔ علاوہ ازیں نواحی علاقہ بڈھ بیر میں سپین قبر چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملہ میں دو پولیس اہلکار جاںبحق ہو گئے جبکہ شدت پسند واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی کے نتیجہ میں شدت پسند نیم قبائلی علاقہ درہ آدم خیل کی جانب فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں پشاور کے علاقہ پہاڑی پورہ میں شدت پسندوں کی جانب سے پولیس چوکی پر دستی بم حملہ کے نتیجہ میں ایک اہلکار جاںبحق جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ علاقہ کو محاصرہ میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر کے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے پولیس چوکی کو دستی بم سے نشانہ بنایا اور فرر ہو گئے۔ کراچی سے کرائم رپورٹر کے مطابق اورنگی ٹا¶ن میں قصبہ موڑ پر علی امام بارگاہ کے نزدیک سے ملنے والا بم ناکارہ بنا دیا گیا۔ ڈیٹونیٹر بیٹری اور تاروں سے منسلک بم جمعرات کی صبح موڑ ایوان تجارت روڈ پر علی امام بارگاہ کے نزدیک گرا¶نڈ میں زیر تعمیر پولیس چوکی سے ملا جس کے بعد فوری طو ر پر پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بم ایک بیگ میں رکھا گیا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کر کے ناکارہ بنایا گیا۔ علاوہ ازیں عبداللہ شاہ غازی کا مزار عاشورہ تک زائرین کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادھر سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے سگی میں کارروائی کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور ایک گاڑی سے 250 کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ گاڑی سے 20 دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے ہیں، گاڑی قلعہ عبداللہ سے کوئٹہ لائی جا رہی تھی۔ ادھر کوہلو کے علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنا دیا ہے جبکہ کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔ اسلام آباد میں 3 مقامات کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی 9 اور 10 محرم کو ہو گی جبکہ حکومت سندھ نے آج جمعہ 8 محرم الحرام کو بھی پورے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اس طرح عاشورہ محرم کے حوالے سے سندھ میں 8، 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل ہو گی جبکہ صوبہ خیبر پی کے میں تمام سرکاری سکول آج سے 10 محرم تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں سرکاری سطح پر آج جمعہ کے روز چھٹی کرنے کی تجویز پر اتفاق رائے نہ ہو سکا، پولیس افسران چھٹی کے حق میں تھے تاہم سول افسران نے چھٹی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام مجالس اور جلوس جمعہ کے بعد ہوتے ہیں جبکہ سکول اور سرکاری ادارے آدھی چھٹی ہوتی ہے اس لئے کوئی خطرہ نہیں جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں چھٹی نہ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ قبل ازیں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ذوالفقار کھوسہ نے راولپنڈی میں بےنظیر بھٹو شہید ہسپتال میں سانحہ ڈھوک سیداں کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج جمعہ کو ڈبل سواری پر پابندی ہو گی جس کے بعد ترجمان پنجاب حکومت نے وضاحت کی کہ پنجاب میں ڈبل سواری 9 اور 10 محرم کو لگائی جائے گی۔ ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے حساس مقامات کے لئے فوج اور رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی کو مزید سخت کریں گے، انہوں نے کہا کہ سانحہ ڈھوک سیداں کے زخمیوں کو 25 سے 75 ہزار فی کس دئیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں آئی جی پنجاب پولیس محمد حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی رہے گی جبکہ حساس اضلاع میں نکلنے والے جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائے گی۔ پولیس اور رینجرز کے خصوصی دستے بھی سٹینڈ بائی رہیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور کربلا گامے شاہ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ لاہور سے نکلنے والے مرکزی جلوس پر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ محرم الحرام کے دوران پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ اور تبادلوں پر بدستور پابندی عائد رہے گی۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ میں نے بتا دیا تھا راولپنڈی اور اسلام آباد میں حملہ ہو سکا ہے، میری زبان بند کرنے وا لے بتائیں کیا میں نے غلط کہا تھا؟ راولپنڈی میں خودکش حملہ کرنے والے کی عمر 13 سال تھی۔ رحمن ملک نے انتباہ کیا ہے کہ آئندہ تین دنوں میں پاکستان کے اندر شدید دہشت گردی کا خطرہ ہے، دہشت گرد گروپ پاکستان میں تباہی پھیلانا چاہتے ہیں، آج صرف پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں گذشتہ رات خودکش حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رحمن ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر آج رات سے موبائل فون کی بندش پر غور کر رہے ہیں۔ عوام کی جان و مال کی حفاطت کے لئے پہلے بھی موبائل فون کی بندش کا فیصلہ کیا اور اب بھی کروں گا۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ڈی سی او حافظ آباد نے دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں 9، 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔ مزید برآں جلوس کی گزرگاہوں میں واقعہ کھڑکیوں اور چھتوں سے جلوس دیکھنے پر بھی پابندی ہو گی۔ علاوہ ازیں سندھ میں آج سے 10 محرم تک تمام دفاتر، خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر بند رہیں گے۔ علاوہ ازیں محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے پنجاب بھر کے تمام ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں 2 دن نویں اور دسویں محرم الحرام کو موٹر سائیکل اور سکوٹر پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کریں۔ یہ حکم نامہ آرمڈ فورسز، یونیفارم میں ملبوس اور ڈیوٹی پر موجود پولیس ملازمین پر لاگو نہیں ہو گا جبکہ خواتین، بارہ سال سے کم عمر بچے اور پریس کے افراد جن کے پاس شناختی کارڈ اور ادارے کا کارآمد کارڈ ہو گا اس حکم نامے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ لکی مروت سے نامہ نگار کے مطابق سرائے نورنگ میں عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی یاسمین ضیا اور اے این پی کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ صدرالدین کے گھر کو دیسی ساختہ بم دھماکے سے جزوی نقصان پہنچا۔ خیبر ایجنسی سے نامہ نگار کے مطابق باڑہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں امن کمیٹی کے 2 رضاکار جبکہ نجی سکول پر مارٹر گولہ گرنے سے 2 طالب علم زخمی ہو گئے۔ سینئر وزیر خیبر پی کے بشیر بلور نے کہا ہے کہ حساس علاقوں میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند نہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ادھر سندھ حکومت نے فورتھ شیڈول میں نامزد افراد کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں کرایچ، کوئٹہ، لاہور سمیت کئی شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق موبائل فون سروس دسویں محرم تک بند رکھی جائے گی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ دہشت گردی کی اطلاعات کے بعد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سی سی پی او لاہور محمد اسلم ترےن نے کہا ہے کہ دوران محرم امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور عزاداروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لئے لاہور پولےس اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پولےس لائنز قلعہ گجر سنگھ مےں مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا۔ سی سی پی او نے کہا کہ ذوالجناح کے مرکزی جلوس کے راستے مےںآنے والی عارضی تجاوزات کو فوری ہٹا دےا جائے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپرےشنز محمد طاہر رائے نے کہا کہ مرکزی جلو س کی مانےٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کےمرے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے روٹ پر نصب کےے جارہے ہےں جبکہ جلوس کی مکمل وےڈےو رےکارڈنگ کا انتظام کےا گےا ہے۔ نو اور دس محرم کے تمام جلوسوں اور لاہو رمےں ہونے والی تمام مجالس اور جلوسوں کے لئے 4 لےئر سکےورٹی کا انتظام کےا گےا ہے جبکہ مرکزی جلوس کے روٹ کو سونگنے والے کتوں اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں کے ذریعے آغازسے اختتام تک وقفے وقفے سے سرچ کراےا جائے گا۔ آئی این پی کے مطابق پنجاب پولیس نے اعلان کیا ہے کہ عاشورہ محرم کے دوران پولیس کو شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں دہشت گردی کا خطرہ ہے اور دہشت گرد فائرنگ اور خودکش حملوں جیسے اقدامات کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن