• news

اجمل قصاب کو شفاف ٹرائل کے بعد پھانسی دی گئی: امریکہ

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم اجمل قصاب کو شفاف ٹرائل کے بعد پھانسی دی گئی ہے۔ امریکہ نے اپنی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے کہ وہ ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتا ہے ۔غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ ممبئی حملوں کیس میں پیشرفت کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن