• news

پاک فوج کی طرف سے شازیہ اور کائنات کو ایک، ایک لاکھ روپے کے چیکوں کی تقسیم شازیہ نے سکول جانا شروع کر دیا

سوات (اے پی پی+ اے پی) جی او سی سوات میجر جنرل غلام قمر کی جانب سے آپریشنل کمانڈر مینگورہ بریگیڈئر عابد لطیف نے سوات کی ہونہار طالبات شازیہ رمضان اور کائنات ریاض کو ایک، ایک لاکھ روپے کے چیک دیدیئے۔ اس موقع پر بریگیڈئر عابد لطیف نے دونوں طالبات کو جی او سی سوات کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا اور ان کی شجاعت اور دلیری کو سراہا ،دونوں طالبات نے جی او سی سوات اور پاک فوج کا شکریہ اداکیا اور اپنی تعلیم جاری رکھنے اور ملک وقوم کی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اے پی کے مطابق ملالہ کے ساتھ زخمی ہونے والی 13 سالہ طالبہ شازیہ رمضان نے سکول جانا شروع کر دیا ہے۔ وہ ایک ماہ سے زائد ہسپتال میں زیر علاج رہی۔

ای پیپر-دی نیشن