سینٹ : حکومت دوہری شہریت کا بل منظور کرانے میں ناکام‘ اپوزیشن کی پھبتیاں‘ اتحادی منہ چھپاتے رہے
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) حکومت جمعرات کو بھی سینٹ سے دوہری شہریت کا بل منظور کرانے میں ناکام رہی۔ کوشش بسیار کے باوجود بل منظور کرانے کیلئے مطلوبہ دو تہائی اکثریت (70 ارکان) پورے کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی جس کے بعد وفاقی وزیر قانون و انصاف فاروق ایچ نائیک نے چیئرمین سینٹ نیئر بخاری سے مذکورہ بل سے متعلقہ تحاریک کے آئٹم کو م¶خر کرنے کی استدعا کی جس کے بعد چیئرمین سینٹ نے تحاریک م¶خر کرنے کے ساتھ ہی سینٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔ سینٹ میں دوسری مرتبہ حکومت کے دوہری شہریت سے متعلق بل منظور کرانے میں ناکامی پر اپوزیشن ارکان نے حکومت اور اس کے اتحادیوں کا مذاق اڑاتے ہوئے پھبتیاں کسیں اور ڈیسک بھی بجائے، مسلم لیگ ن کے ارکان نے بھاگ گئے، بھاگ گئے، آئین کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے، آئین کے قاتل، آئین کے قاتل کے نعرے لگائے۔ حکومت اور اس کے اتحادی منہ چھپاتے پھر رہے تھے جبکہ اپوزیشن ارکان حکومت کی نااہلی پر نازاں دکھائی دے رہے تھے۔