• news

کراچی میں فوجی آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں‘ رینجرز بہتر کام کر رہے ہیں : آرمی چیف

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ کراچی میں فوجی آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں، رینجرز بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ آئین کے مطابق سول حکومتیں فوجی دستوں کی تعیناتی کا مطالبہ کرتی ہیں ہم از خود کنٹرول نہیں سنبھال سکتے۔ ایوان صدر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حساس علاقوں میں فوجی تعینات ہیں محرم میں امن و امان اور دہشت گردی کنٹرول کرنے کیلئے فوجی دستے تیار ہیں سول انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن