ججز تقرری کے نوٹیفکیشن سے متعلق صدر سے پوچھا جائے : اٹارنی جنرل
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کوبھی چھٹی پرعمل کرنا چاہیے تھا ،یہ روایت کےخلاف ہے کہ سپریم کورٹ چھٹی کے باوجود کام کر رہی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے نوٹیفکیشن کے بارے میں صدر سے پوچھا جائے ۔ سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہاکہ مقامی طور پر آج سرکاری چھٹی ہے میںمیڈیا پر رپورٹ دیکھنے کے بعد سپریم کورٹ آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بلایا گیا تو وہ عدالت میں پیش بھی ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا نوٹےفےکےشن جاری کرنے کے بارے مےں ان سے پوچھنے کی بجائے صدر سے پوچھا جائے۔