• news

پریذیڈنٹ کرکٹ کپ : زرعی بینک نے یورٹ قاسم اتھارٹی‘ نیشنل بینک نے یو بی ایل کو شکست دیدی


لاہور (سپورٹس رپورٹر+سپورٹس ڈیسک) پریذیڈنٹ ٹرافی میںزرعی بنک نے پورٹ قاسم اتھارٹی جبکہ نیشنل بنک نے یو بی ایل کو ہر ادیا۔ پورٹ قاسم اتھارٹی نے پہلی اننگز میں 148 سکور کیا تھا۔ زرعی بنک کے 365 رنز کے جواب میں دوسری اننگز میں 257رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ عمرامین 60 اور عاصم کمال نے 52 سکور کیا۔ سہیل تنویر 5 اور محمدخلیل نے 3وکٹ لئے۔ زرعی بنک نے 41رنز کا ہدف ساتویں اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ پی آئی اے کے 268 رنز کے جواب میں کے آر ایل 343 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ شعیب احمد نے 21چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 177رنز بنائے۔ اعزاز چیمہ نے 3وکٹ لئے۔ پی آئی اے نے دوسری اننگز میں 4وکٹوں پر 116سکور کر کے 75رنز کی سبقت لے لی۔ واپڈا جس نے پہلی اننگز میں 202 سکور کیا تھا سٹیٹ بنک کو 156 تک محدود کرنے کے بعد دوسری اننگز میں 118 پر آﺅٹ ہو گئی۔عدنان رسول نے 5وکٹ لئے۔ سٹیٹ بنک نے 165 رنز کے تعاقب میں 127 پر 9وکٹ گنوا دئے۔ ذوالفقاربابر نے 6 نے 2وکٹ لئے۔ سوئی ناردرن گیس کے 232سکور کے جواب میں حبیب بنک 293 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ احمدشہزاد نے 94رنز بنائے۔ سوئی ناردرن نے دوسری اننگز میں 5وکٹوں پر 145 سکور کر کے 84رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی ہے۔ نیشنل بنک کی ٹیم نے یو بی ایل کی پہلی اننگز 101 رنز کے جواب میں 9 وکٹوں پر 317 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ 216 رنز خسارے میں جانے کے بعد یو بی ایل کی ٹیم 167 پر ڈھیر ہو گئی۔ وہاب ریاض نے پانچ ک وکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر-دی نیشن