اعجاز احمد کو جعلی چیک دینے پر سابق تحصیل ناظم عثمان وڑائچ ساتھی سمیت عدالت طلب
لاہور (وقائع نگار خصوصی) کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا محمد تنویر نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کو ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے کے مقدمہ میں ملوث سابق تحصیل ناظم بوریوالہ عثمان احمد وڑائچ اور ظفر محمود ٹونی کی جانب سے دائر کی گئی۔ بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے ملزموں کو 28نومبر کو طلب کر لیا۔ گزشتہ روز ملزموں نے اپنے وکیل کی وساطت سے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی جبکہ فاضل عدالت نے وکلاءکے دلائل اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں بریت کی درخواست خارج کر دی۔
کرتے ہوئے انہیں 28 نومبر کو طلب کر لیا۔