• news

ذاکر خان نے پنجاب حکومت کے حوالے سے ڈپلومیٹک پالیسی اختیار کر لی


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ذاکر خان نے پنجاب حکومت کے حوالے سے ڈپلومیٹک پالیسی اختیار کر لی ہے۔ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے میچز سیاست کی نذر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے بقیہ میچز دوسرے صوبوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ذاکر خان گذشتہ روز دونوں واقعات پر بلائی جانے والے ہنگامی بریفنگ میں پنجاب حکومت کے خلاف بیان بازی سے اجتناب کرتے رہے جبکہ صحافیوں کی جانب سے ان سے متعدد سوالات کیے گئے کہ وہ اصل حقائق سے آگاہ کریں تاہم انہوں نے میڈیا کی طرف سے پوچھے گئے کسی بھی سوال کا جواب دینے کی بجائے نو کمنٹس کا سہارا لیا۔

ای پیپر-دی نیشن