• news

یکطرفہ قیمتیں نہیں بڑھائیں گے‘ سی این جی سٹیشن کا کوئی مالک کاروبار کو نفع بخش نہیں سمجھتا تو بند کر دے: چیئرمین اوگرا

لاہور (این این آئی+اے پی پی+آئی این پی) چیئرمین اوگرا سعید احمد خان نے کہا ہے کہ سی اےن جی سٹےشنز ہڑتال کا اعلان نہےں کر سکتے اگر کوئی بھی غےر قانونی بندش کرےگا تو اسکے خلاف سخت کارروائی عمل مےں لائی جائےگی‘سوئی ناردن گےس پائپ لائن نے34روپے 95پےسے اےم اےم بی ٹی ےو اضافے کا مطالبہ کےا ہے تاہم دےگر شہروں مےں بھی عوامی سماعت کے بعد عوام کے مفاد مےں فیصلہ کرینگے ‘سوئی ناردرن کے سسٹم میں گیس چوری کم نہیں ہوئی ،کمپنی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبے کی بجائے اپنے سسٹم سے گیس چوری کی شرح کو کم کرے اور اپنے اخراجات پر قابو پائے‘ سی این جی کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لیے حکومت قانون سازی کر رہی ہے ‘سوئی ناردرن گیس کے بڑے بڑے نادہندگان کی لسٹ چھپانے کی بجائے منظر عام پر لائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹےرف مےں اضافے کے حوالے سے عوامی سماعت کے دوران خطاب اور مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جنہوں نے بھی اب تک ہڑتال کے اعلان کےے ہےں انکے بےانات کا جائزہ لےا جا رہا ہے اےسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس پریشر کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے تاکہ صارفین کے گھروں میں گیس کا پریشر بہتر ہوسکے۔ گیس لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لوڈ مینجمنٹ ایسی ہونی چاہیے کہ کم سے کم گھریلو صارفین کے لیے گیس کا پریشر کم نہ ہو۔ دوسری طرف سوئی ناردرن نے اوگرا سے یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو سوئی ناردرن کا حال بھی پی آئی اے، ریلوے اور واپڈا جیسا ہوگا جس پر تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ آئی این پی کے مطابق چیئرمین اوگرا سعید اختر نے کہا ہے کہ اگر کوئی سی این جی سٹیشن کا مالک اپنے کاروبار کو منافع بخش نہیں سمجھتا تو وہ اسے بند کر دے۔ یکطرفہ قیمتیں نہیں بڑھائیں گے جو فیصلہ بھی ہوا صارفین کے مفاد میں کیا جائےگا، سی این جی کا کاروبار بند کرنے کا اعلان غیر قانونی ہے۔ علاوہ ازیںچےئرمےن اےل پی جی ڈسٹری بےوٹر اےسوسی اےشن عرفان کھوکھر نے مشےر پیٹرولےم ڈاکٹر عاصم حسےن سے اہم ملاقات کی جس مےں اےل پی جی پالےسی2012 ءپر غور کےا گیا، 26نومبر سے اےل پی جی کی قےمتوں کا نوٹےفکےشن جاری ہو گا جس سے اےل پی جی کی قےمتوں مےں حےرت انگےز کمی ہوگی۔ اےل پی جی کی فی کلو قےمت مےں 30 سے40 روپے کمی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن