• news

حکومت اقتصادی ترقی، خوشحالی، عوام کی فلاح کی پالیسی پر عمل پیرا ہے: وزیراعظم

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ ایجنسیاں) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ¾بجلی کی چوری، غلط استعمال اور لائن لائسز کی روک تھام کیلئے مو¿ثر انتظامی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قابل استطاعت توانائی کی پیداوار اور طلب اور رسد کے فرق میں کمی کے ساتھ توانائی کی بچت کیلئے مربوط کوششیں کی جا رہی ہیں۔ بجلی کی چوری، غلط استعمال اور لائن لائسز کی روک تھام کیلئے مو¿ثر انتظامی اقدامات کئے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے پارلیمنٹرینز پر زور دیا کہ وہ جاری منصوبوں بالخصوص سڑکوں کی تعمیر، پانی اور سینی ٹیشن کے منصوبوں اور بجلی اور گیس کی فراہمی کی سکیموں پر توجہ دیں تاکہ عوام کو ان کے جلد از جلد ثمرات مل سکیں۔ انہوں نے پارلیمنٹیرینز پر زور دیا کہ ایسے منصوبوں کی نشاندہی کی جائے جو تکمیل کے قریب ہیں تاکہ ترقیاتی فنڈز کے موزوں استعمال کو یقینی بناتے ہوئے انہیں ترجیح دی جا سکے۔ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ علاقوں کی ترقیاتی سکیموں کی صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں اپنے حلقوں کے مسائل کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں ارکان قومی اسمبلی عثمان خان تراکئی، یعقوب بزنجو اور صوبائی وزیر خیبر پی کے ظاہر علی شاہ شامل تھے۔ قبل ازیں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے سینٹ میں چیف وہپ اسلام الدین شیخ کی قیادت میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان سینٹ پر مشتمل وفد نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعظم کو سینٹ میں دوہری شہریت کے حوالے سے 22 ویں اور 23 ویں مجوزہ آئینی ترامیم سمیت سینٹ میں آئندہ قانون سازی کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد نے وزیراعظم کو سینٹ کے اندر اور باہر اپنی غیر مشروط حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعظم نے دونوں ایوانوں میں فاٹا کے نمائندوں کی سیاسی بصیرت اور تدبر کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کے استحکام میں ان کا کردار تعریف کا مستحق ہے۔ وزیراعظم نے سینیٹروں کے مطالبے پر سینیٹر کےلئے دو سولنگی الاﺅنس کا اعلان کیا۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں تجارت کے وزیر مملکت سینیٹر عباس خان آفریدی، سینیٹر حاجی خان، ہلال الرحمن، ملک رشید احمد خان، ہدایت اللہ، محمد صالح شاہ اور ملک نجم الحسن شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن