• news

صدر زرداری کو عافیہ صدیقی کیس کے بارے میں گمراہ کیا گیا: فوزیہ صدیقی


کراچی (ثناءنیوز) ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو عافیہ صدیقی کیس کے متعلق گمراہ کیا گیا۔ عافیہ صدر زرداری کی توجہ کی منتظر ہیں۔ امریکی حکومت ڈاکٹر عافیہ کو رہا کر کے پاکستانی قوم کو (THANKS GIVING DAY) کہنے کا موقع دے۔ محرم کے مقدس ماہ میں دشمن اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے ہمیں الجھانا چاہتا ہے۔ عافیہ سیکرٹریٹ سے صدر زرداری کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحیح معلومات نہ ہونے کی وجہ سے صدر آصف زرداری کوئی مثبت کردار ادا کرنے سے قاصر رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر کو چاہئے کہ اپنے مشیروں پر نظر رکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن