پاکستان کو سازش کے تحت فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلا جا رہا ہے: جاوید کمیانہ
لاہور (پ ر) جمہوری روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین جاوید کمیانہ، وائس چیئرمین شریف سجاد بھٹی نے کراچی، راولپنڈی اور کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سازش کے تحت فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں دھکیلا جا رہا ہے۔ محرم میں دہشت گردی کے واقعات افسوس ناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محرم میں دہشت گردی پر قابو پائے اور دہشت گردی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرے۔