• news

ہائر ایجوکیشن کمشن نے پروفیسر ڈاکٹر نور خان کی مچھلیوں کی بریڈنگ اور کلچرنگ کے تین سالہ منصوبے کی منظوری دیدی

لاہور (سپیشل رپورٹر) ہائر ایجوکیشن نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور کے شعبہ ماہی پروری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نور خان کی مچھلیوں کی بریڈنگ اور کلچرنگ کے تین سالہ تحقیقی منصوبے کی منظوری دے دی جس پر 40 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کا مقصد کیٹ فش کو پاکستان میں متعارف کروانا اور اس کی کلچرنگ اور بریڈنگ کو ہمارے ایکوا کلچر نظام میں ترویج دینا ہے اس منصوبے پر عملدرآمدی پتوکی میں کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن