امام حسینؓ کی قربانی مشعل راہ ہے: میاں سہیل اسماعیل
لاہور (پ ر) تحریک انصاف کلچرل ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر میاں سہیل اسماعیل نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہادت حسینؓ کی قیامت تک یاد تازہ ہوتی رہے گی۔ حضرت امام حسینؓ کی شہادت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دین اسلام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔