جین مندر چوک سے تعمیراتی سامان نہ اٹھانے پر کمشنر کی سخت برہمی، سڑک کی مکمل صفائی کی ہدایت
لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور جواد رفیق ملک نے جین مندر چوک کی مشرقی سمت سے سریا و دیگر تعمیراتی سامان کے نہ اٹھانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے میں سامان اٹھانے اور سڑک کی مکمل صفائی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ عاشورہ کا جلوس یہاں سے گزرنا ہے لہٰذا انتظامیہ محرم کے جلوسوں کے راستوں کو ہر صورت صاف، کشادہ اور محفوظ بنائے۔