وائی ٹرائب شہوار/ریجاس نے لکی پلاسٹک پولوکپ جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لکی پلاسٹک پولوکپ 2012ءکا ٹائٹل وائی ٹرائب شہوار/ریجاس کی ٹیم نے جیت لیا ہے۔ لاہور پولو کلب میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں وائی ٹرائب شہوار/ریجاس کو ساڑھے چار کے مقابلے 8 گول سے مات دی۔ حمزہ معاذ خان کو فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں ذافا فارما کی ٹیم نے والو لائن موٹر آئل ٹیم کو 2 گول کے مارجن سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئر ہمایوں ملک تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔