• news

سپر سیریز ہاکی ٹورنامنٹ : پاکستان انگلینڈ سے بھی ہار گیا‘ آج بھارت سے مقابلہ ہو گا


پرتھ (سپورٹس رپورٹر+وقت نیوز) نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 4-2 گول سے شکست دے دی۔ ناکامی کے بعد قومی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بھی اسی 4-2 کے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پرتھ میں جاری چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پہلے میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ انگلش ٹیم نے شاندار کھیل کی بدولت پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے زیر کر کے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ کھیل کے پہلے ہاف میں حسیم خان اور عمر بھٹہ نے گول سکور کر کے ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف 2-1 گول کی برتری دلا دی تھی، انگلش کھلاڑیوں نے دوسرے ہاف میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے مزید تین گول سکورز کر کے ٹیم کا سکور 4-2 کر دیا اور پاکستانی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ اس طرح انگلش ٹیم 4-2 گول سے کامیاب رہی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے نک کیٹلن نے دو گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ آج روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ آسٹریلیا نے بھارت کو تین کے مقابلے میں گول سے شکست دی۔ آسٹریلوی ٹیم نے دونوں میچ جیت رکھے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن