• news

راولپنڈی دھماکے نے حکمرانوں کے فول پروف انتظامات کی قلعی کھول دی: سیمل کامران

لاہور (لیڈی رپورٹر) ق لیگ رکن صوبائی اسمبلی سیمل کامران نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں پولیس حکمران خاندان کی بجائے عوام کی حفاظت پر توجہ دے، پنجاب پولیس کی زیادہ تر نفری اور گاڑیاں حکمران خاندان کے افراد کی حفاظت پر مامور ہیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی دہشتگردی کے واقعہ نے پنجاب حکومت کے فول پروف انتظامات کی قلعی کھول دی، حالانکہ واقعہ کی پیشگی اطلاع پنجاب حکومت کو وفاقی ایجنسیوں نے کردی تھی، پنجاب اینٹی ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار سالوں میں پنجاب میں فرقہ واریت کے سینکڑوں واقعات ہوئے جن کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر کوئی پالیسی اور سنجیدگی نظر نہیں آتی۔

ای پیپر-دی نیشن