کھیل کود بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے ضروری ہے: صائمہ شبیر
لاہور (لیڈی رپورٹر) الخدمت خواتین فاﺅنڈیشن کی ناظمہ صائمہ شبیر نے کہاہے کہ کھیل کود بچوں کی جسمانی اور دماغی صحت کیلئے ازحد ضروری ہے۔ پسماندہ اور غریب آبادیوں کے بچوں کو بھی کھیل کود کی مناسب سہولتیں فراہم کی جانی چاہیں۔ انہوںنے ان خیالات کا اظہارسٹارز آف اسلام اولمپکس کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طلبہ کے درمیان مباحثے بھی کروائے گئے جن کا موضوع ”طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر ہے“ تھا۔ صائمہ شبیر نے کہا کہ اگر تعلیم کے ذریعے قوموں کا مستقبل بدلا جاسکتا ہے۔ یہی بچے آگے چل کر قوموں کی تقدیر بدلتے ہیں۔ جسمانی صحت اور صحتمند ذہن دین کی ترویج میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔