• news

صدر زرداری نے مفاہمت اور برداشت کی سیاست کو فروغ دیا: غلام محی الدین

لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر وزیراعظم آزادکشمیر غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو ہمیشہ اقتدار کے ساتھ ملکی مسائل بھی وارثت میں ملے ہیں، صدر زرداری کی حکمت عملی اور مفاہمی پالیسی نے ملک میں برداشت کی سیاست کو فروغ دیا، آج پورے ملک میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں، بولنے اور لکھنے کی مکمل آزادی ہے۔ یہ بات انہوں نے پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ صدر زرداری کا پشاور اسمبلی سے حالیہ خطاب قابل تحسین ہے۔

ای پیپر-دی نیشن