مزار داتا گنج بخشؒ کو غسل کی تقریب شہباز شریف مہمان خصوصی تھے، ملکی سلامتی، ترقی کے لئے دعائیں
لاہور (خصوصی رپورٹر) حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزارکے 969ویں سالانہ غسل کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ شہباز شریف تھے۔ تقریب میں صوبائی وزیر اوقاف حاجی احسان الدین قریشی، چیئرمین امور مذہبیہ کمیٹی داتا دربار سینیٹر محمد اسحاق ڈار، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، پرویز ملک، میاں مرغوب احمد، خواجہ عمران نذیر، رمضان صدیق بھٹی، اعجاز احمد، سیکرٹری اوقاف، اعلیٰ انتظامی افسران کے علاوہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعدازاں مزار مبارک کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا اور چادریں چڑھائی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔