• news

پاکستان کو دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کی ذمہ داری لینا ہو گی : پنیٹا

واشنگٹن(آن لائن)ایک امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے اوباما انتظامیہ کو پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات پر نظر ثانی کی تجویز کے بعد امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی کامیابی پاکستان کے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے عزم اور تعاون پر منحصر ہے۔ پےنٹا گون سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ واشنگٹن میں نیو امریکن سکیورٹی کے سنٹر میں خطاب کے دوران پنیٹا نے کہا کہ امریکہ کی دفاعی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے احیاءکی خواہشمند ہے۔ پنیٹا نے سامعین کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2014 ءمیں افغانستان سے امریکی انخلاءاس وقت ممکن ہے جب دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے ختم ہونے کا یقین ہو جائے اور یہ پاکستان کے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے کے عزم پر منحصر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں اور دہشت گرد افغانستان میں کارروائیاں کرنے کے بعد سرحد پار محفوظ پناہ گاہوں میں چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو محفوظ بنانے کےلئے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی ذمہ داری پاکستان کو لینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ 2013ءکے وسط سے سکیورٹی کی صورتحال سنبھالنے کےلئے افغانوں کوآگے لایا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن