مارچ 2013ءمیں پاکستان پریمپئر لیگ کروانے میں کامیاب ہو جائیں گے : ذکا اشرف
لاہور (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین چودھری ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ مارچ 2013 میں پاکستان پریمیئر لیگ کروانے میںضرور کامےاب ہونگے‘ جلد پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل اور بھارتی کھلاڑی پاکستان پریمیئر لیگ میں حصہ لیتے دکھائی دینگے‘ کوچ کمیٹی کی سفارشات پر بیٹنگ کوچ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائےگا مگر میں یقین دلاتا ہوں کہ بیٹنگ کوچ صرف اسکو بنایا جائیگا جوکہ تمام امیدواروں سے بہتر ہوگا۔ پاکستان بھارت کرکٹ سیریزکی بحالی سے دونوں ملکوںکے عوام کو قریب آنے کا موقع ملے گا‘ جلدپاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل اور بھارتی کھلاڑی پاکستان پریمیئر لیگ میں حصہ لیتے دکھائی دینگے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال ٹھیک ہو جائے تو وہ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کو تیار ہیں۔ ملک میں ریجن کی سطح پر کوچزکا تقرر کر رہے ہیں اور انکی تکنیک کو ویڈیوز کے ذریعے بہتربنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کرکٹ بہت تبدیل ہو چکی ہے‘ دوسرے ممالک سے مقابلے کے لئے ٹیمیں ڈومیسٹک لیول میں بڑی تبدیلیاں کرنا ہونگی۔