روم : فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ، 7افراد زخمی، دو گرفتار
روم (این این آئی) یورپا فٹبال لیگ میں انگلش کلب ٹوٹنہم اور اطالوی کلب لازیو کے درمیان میچ میں شائقین آپس میں لڑ پڑے جس کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہوگئے۔ دو اطالوی افراد کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ٹوٹنہم اور لازیو کے درمیان میچ جاری تھا کہ سٹیڈیم میں موجود چند افراد نے ٹوٹنہم کے حامیوں پر حملہ کردیا اور چھریوں سے وار کئے۔ پولیس نے 15افراد سے تفتیش کے بعد دو افراد کو گرفتار کیا جو لازیو کے مداح تھے۔ ان دونوں پر فساد کرنے، اقدام قتل اور منشیات استعمال کرنے کے چارجز لگائے گئے ہیں۔ لازیو ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے ہنگامہ آرائی کی وہ ہمارے مداح نہیں ہو سکتے۔ یورپین فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انہیں انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے فی الحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔
س