• news

پابندی کے خاتمے پر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آ جاﺅں گا : محمد عامر


لاہور (آئی اےن پی) سپاٹ فکسنگ سکےنڈل مےں سزایافتہ پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے کہا ہے کہ پابندی کے خاتمے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آ جاﺅں گا۔ اےک انٹروےو مےں انہوں نے کہا کہ جب بھی قومی کرکٹ ٹیم کو کہیں کھیلتا ہوا دیکھتا ہوں جو مجھے تکلیف پہنچتی ہے، اس دکھ کو کوئی بھی نہیں سمجھ سکتا۔ محمد عامر نے کہا کہ ا ن کا دل کرتاہے کہ وہ قومی ٹیم کی نمائندگی کریں اور فتوحات میں کردار ادا کریں لیکن پابندی کے باعث کچھ بھی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ میں صرف بہتری کے لئے امیدکرسکتا ہوں۔ میرے لئے اسپاٹ فکسنگ کی سزا کافی بڑی سزا ہے اور اس سے مجھے اندازہ ہوگیا ہے کہ دنیا میرے قدموں میں تھی اور ایک غلطی کی وجہ سے سب کچھ برباد ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں پتہ کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ محمد عامر نے کہاکہ میں نے اپنے گھر میں نیٹ لگایا ہے اور اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے جم بھی جاتا ہوں۔ مجھے پتہ ہے کہ محنت سے ہی ایک مرتبہ پھر سے وہی مقام حاصل کر لوں گا جو میں نے کھو دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اسپاٹ فکسنگ سے قبل وہ کسی بھی اسکینڈل میں ملوث نہیں رہے اور انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران سامنے آنے والی سپاٹ فکسنگ میری ایک غلطی تھی اور مجھے اس پر کافی افسوس ہے۔ اس حوالے سے لوگوں سے معافی بھی مانگ چکا ہوں تاہم اب میں آگے بڑھنا چاہتا ہوں اور ایک نئی زندگی شروع کرنے کی خواہش ہے۔ محمد عامر نے کہاکہ وہ کسی پر بھی سپاٹ فکسنگ کا الزام عائد نہیں کرنا چاہتے کیونکہ پہلے ہی اس تنازع کی وجہ سے پاکستان کا نام کافی بدنام ہو چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن