• news

ایشیا کے بعد دنیا کا نمبر ایک ٹینس کھلاڑی بننا ہدف ہے : نوفل کلیم


اسلام آباد (اے پی پی) ابھرتے ہوئے قومی ٹینس سٹار نوفل کلیم نے کہا ہے کہ ایشیا کا نمبر ایک ٹینس کھلاڑی بننا اعزاز کی بات ہے، فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں ملک کےلئے مزید ٹائٹلز جیتنے کےلئے پُرعزم ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایشیا کے بعد ان کا ہدف دنیا کا نمبر ایک ٹینس کھلاڑی بننا ہے اور اس مقصد کے حصول کےلئے وہ آئندہ ٹورنامنٹس میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹینس سے گہرا لگاﺅ رکھتے ہیں اور راجرفیڈرر جیسا سٹار کھلاڑی بننے کے خواہاں ہیں اور انہیں پورا یقین ہے کہ اگر ان کی فٹنس بحال رہی تو وہ سخت محنت سے ایک دن اپنے مقصد کو ضرور پورا کر لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن