ممبئی ٹیسٹ : بھارت 327 رنز پر آﺅٹ‘ انگلینڈ نے دو وکٹوں پر 178 رنز بنا لئے
ممبئی (اے پی پی) انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ممبئی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا لئے۔ ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم نے 266 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو چیتشورپوجارا 114 اور ایشون 60 رنز پر کھیل رہے تھے، ایشون دوسرے روز پنسار کا پہلا شکار تھے وہ 68 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ ہربجھن سنگھ 21 رنز ‘ چیتشورپجارا 135‘ ظہیر خان بھا 11 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ مونٹی پنیسر نے 5 ‘ گریم سوان نے 4 جیمز اینڈرسن نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ انگلینڈکی دوسری اننگز میں ایلسٹرکک اور نک کونمپٹن نے ٹیم کو 66 رنز کا آغاز فراہم کیا، نک کونمپٹن 29 رنز‘ جوناتھن ٹراٹ وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ دوسرے روز کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نےدو وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا لئے تھے اور اسے بھارت کی اننگز کا سکور برابر کرنے کےلئے 149 رنز درکار ہیں۔ ایلسٹرکک 87 اور کیون پیٹرسن 62 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ پراگیان اوجھا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔