رحمان ملک دہشت گردوں کی زبان بول رہے ہیں: شاداب رضا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پا کستان سنی تحر یک کے صو با ئی صدر محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن قائم کرنے میں ناکا م ہو چکی ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف اشفاق پرویز کیانی کے کراچی میں فوجی آپریشن نہ کرنے کے بیان پر تشویش ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک دہشت گردوں کی زبان بول رہے ہیں۔ عوام اپنے حقوق کے استحصال پر مزید تما شائی نہ بنیں بلکہ عملی میدان میں آکر یزید یت کا مقابلہ کریں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیاسی زنجیریں پہنا کر قید کیا جا رہا ہے۔