• news

حکومت ناکام ہو گئی، وزیر داخلہ کو برطرف کیا جائے: حافظ حسین

لاہور (پ ر) جے یو آئی کے مرکزی رہنما اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد نے کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اس لئے وزیر داخلہ کو برطرف اور حکمرانوں کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔ وہ لاہور سے جہلم پنڈی میرپور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عملاً ملک میںکرفیو لگایا ہوا ہے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ حکمران جنرل پرویز مشرف کی جاری پالیسیوں کو جب تک ترک نہیں کرتے اس طرح کے ٹوٹکوں سے امن کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لئے بھی عوامی کرفیو کا سہارا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بدامنی کی لہر فرقہ وارانہ نہیں بلکہ یہ قبائل کے خلاف طاقت کے استعمال اور امریکی مفادات کے لئے تعاون کی پالیسی کا ردعمل ہے اس کو فرقہ واریت کے کھاتے میں ڈال کر حکومت اصل حقائق عوام سے اب چھپا نہیں سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن