شراب پی کر غل غپاڑہ کرتے 2 پولیس اہلکار گرفتار
ننکانہ صاحب (نامہ نگار)شراب پی کر غل غپاڑہ کرتے ہوئے دو پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق چوکی مڑھ بلوچاں کے انچارج نثار احمد کو اطلاع ملی کہ دو پولیس کانسٹیبل نوید اللہ اور عابد بشیر شراب پی کر چوک میں غل غپاڑہ کر رہے ہیں جس پر چوکی انچارج نے چھاپہ مار کر دونوں پولیس اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں نواں سیدوالا میں ایک شرابی وقار کی فائرنگ کی زد میں آکر تین راہگیر اللہ دتہ، سعید احمد اور رانی بی بی شدید زخمی ہوگئیں۔