ملک میں جمہوریت عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری کی وجہ سے ہے: عارف جٹ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر حاجی عارف حسین جٹ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت پےپلزپارٹی کی وجہ سے نہیں عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری کی وجہ سے قائم ہے‘ حکمرانوں نے مفاہمت کی آڑ میں لوٹ مار کے ریکارڈقائم کئے ہیں اور اب آنیوالا وقت ان سے پائی پائی وصول کریگا‘ حکومت اور ان کی اتحادی جماعتوں کا کوئی مستقبل نہیں‘ عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلزار کالونی اور راجہ کالونی میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی عارف حسین جٹ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نعرہ جمہوریت کا لگاتی ہے لیکن اس کا اصل ایجنڈا لوٹ مار اور اپنی جیبیں بھرنا ہے، پیپلز پارٹی کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔