ننکانہ: بابا گورو نانک کا جنم دن، انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
ننکانہ صاحب (نامہ نگار)باباگورونانک کے 544ویں جنم دن کی تین روزہ رنگا رنگ تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے بھارتی سکھ ےاتری سپیشل ٹرینوں کے ذریعے آج رات ننکانہ صاحب پہنچ جائیں گے۔ اس سلسلہ میں ضلعی پولیس نے باباگورونانک کے جنم دن کے میلہ کی سکیورٹی کے لیے 500پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہر آنے جانے والی گاڑی کی سخت چیکنگ کرنی شروع کر دی ہے۔ شہر کے ساتوں گورودواروں سمیت مرکزی گورودوارہ جنم استھان کے ارد گرد سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ باباگورونانک کے جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب م میں 26نومبر سے لےکر 28نومبر تک جاری رہے گی اور 28نومبر کو باباگورونانک کے جنم دن کی خوشی میں تقریبا 20ہزار سے زائد ہندو اور سکھ ےاتری پالکی کا ایک عظیم الشان جلوس نکالیں گے۔ اس سلسلہ میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین سید آصف ہاشمی کی ہدایت پر محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں اورمرکزی گورودوارہ جنم استھان میں واک تھرو گیٹ اور خفیہ کیمرے نصب کرنے کے علاوہ سکھ ےاتریوں کی سہولت کے لیے گورودوارہ کے اندر بنک بوتھ، ےوٹیلٹی سٹور، ڈاکخانہ، پبلک کال آفس، ڈسپنسری اور کھانے پینے کی اشیاءکے اسٹالز قائم کر دئیے ہیں۔ ڈی پی او ننکانہ صاحب غلام مبشر میکن نے صحافیوں کو بتایا کہ بغیر پاس کے کسی بھی شخص کو گورودواروں کے اندر داخلہ کی اجازت نہ ہوگی۔ ڈی سی اوننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے باباگورونانک کی تقریبات کے موقعہ پر شہر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تین روزہ تعطیل کا اعلان کیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔