نورالحق نے الخدمت فاﺅنڈیشن کے صوبائی صدر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا
پشاور( آن لائن) الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے صوبہ خیبر پی کے کے نائب صدر نورالحق کو آئندہ دو سال کے لیے الخدمت فاﺅنڈیشن خیبر پختونخوا کا صوبائی صدر مقرر کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا نورالحق نے گزشتہ روز الخدمت ہاﺅس پشاور میں صوبائی مجلس عاملہ کے خصوصی اجلاس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ اس موقع پر وفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے سابق صدر الخدمت فاﺅنڈیشن خیبر پی کے عنایت اللہ خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نومنتخب صوبائی صدر نورالحق اپنے وسیع تجربے اور خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے مشن کو جاری رکھےںگے۔