ثروب: غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف نوجوانان ایکشن کمیٹی کی احتجاجی ریلی
ژوب(ثناءنےوز)غزہ پراسرائیلی حملوں کے خلاف اورفلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے نوجوانان ایکشن کمیٹی نے ژوب میں مرکزی جامع مسجدسے احتجاجی ریلی نکالی سینکڑوں نوجوانوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوجوانان ایکشن کمیٹی کے صدر عبداللہ جان کاکڑ و دیگر نے کہا کہ معصوم فلسطینیوں پراسرائیلی درندگی کی تاریخ میںنظیر نہیں ملتی۔اسرائیل آج عالمی امن کیلئے بہت بڑا خطرہ بن چکاہے۔اسرائیلی مظالم امریکی غلامی اور مسلم حکمرانی کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ حملوں پر عالمی برادری کی خاموشی حملوں کی سرپرستی کے مترادف ہے۔