• news

برسلز ، یورپی یونین کا سربراہ اجلاس آئندہ 7برس کےلئے بجٹ پر سمجھوتہ کئے بغیر ختم

برسلز(آن لا ئن )برسلز میں یورپی یونین کا سربراہ اجلاس آئندہ سات سال کے لیے یونین کے بجٹ پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر ختم ہو گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بحٹ کے حوالے سے اختلافات ختم کرنے کے لیے یورپین یونین کا دوسرا اجلاس بلانا پڑے گا لیکن یہ واضح نہیں اختلاف رائے کیسے ختم ہوگا۔یورپ ستائیس ملکوں کی تنظیم یورپین یونین یا ای یو کی بجٹ کی منظوری کے لیے2 روزہ سربراہ اجلاس برسلز میں میں منعقد ہوا۔یورپین کونسل کے سربراہ ہرمین وان رومپے نے کہا کہ وہ پر اعتماد ہیں اگلے سال بجٹ پر معاہدہ ہو جائے گا۔برسلز میں بی بی سی کے نمائندے کے مطابق ای یو رکن ممالک کے درمیان اختلافات ایسے وقت میں کھل کر سامنے آئے جب خطے کو اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔اگلے سال کے شروع میں بجٹ پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں لمبے عرصے کے ترقیاتی منصوبے خطرے میں پڑ جائیں گے۔واضح رہے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ای یو کو اخراجات کم کرنے پر زور دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن