مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاکستان بھارت تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے: حریت کانفرنس
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماءمحمد یوسف نقاش نے کہا ہے کہ بھارت اورپاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری اور خطہ میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کا انحصار کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر ہے۔ مسئلہ کشمیر کے چل کے بغیر پاکستان بھارت تعلقات میں بہتری ممکن نہیں،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یوسف نقاش نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کو پاکستان، بھارت اور کشمیریوں پر مشتمل سہ فریقی مذاکرات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کے ذریعے پر امن طورپر حل کیا جا سکتا ہے۔ دونوں ملکوں کو اپنے وسائل ہتھیاروں پرخرچ کرنے کی بجائے اپنے عوام کی فلاح و بہبود اور پر صرف کرنے چاہئے۔ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔