کوئٹہ: پستول برآمد ہونے پر ایک شخص گرفتار ‘پسنی کے ساحل سے مسخ شدہ نعش برآمد
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پولیس نے کوئٹہ میں دوران گشت ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پستول برآمد کر کے گوالمنڈی تھانہ پہنچا دیا جہاں اس سے تحقیقات جاری ہے۔ دریں اثناءپسنی پولیس نے سمندر کے کنارے سے ایک شخص کی مسخ شدہ نعش قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچا کر ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی۔