سعیدہ وارثی کا پاکستان میں خودکش حملوں پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اے پی پی) برطانیہ کی خارجہ امور کی وزیر مملکت سعیدہ وارثی نے محرم الحرام کے دوران رواں ہفتے میں پاکستان میں ہونے والے خودکش حملوں پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو یہاں برطانوی ہائی کمشن سے جاری بیان کے مطابق سعیدہ وارثی نے کہا کراچی اور راولپنڈی میں امام بارگاہوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشددکی یہ گھناﺅنی کارروائیاں مذہب اور انسانی زندگی کی شدید بے حرمتی ہیں۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا برطانوی حکومت مذہبی رواداری کے فروغ کےلئے پاکستان کی حکومت اور مذہبی رہنماﺅں کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔