آصف زرداری ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں: نواز چوہان
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدار حلقہ پی پی 92 نواز چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں آصف علی زرداری سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے، 4دسمبر کو عوام انہیں نشان عبرت بنا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرفراز آباد کھیالی، نئی آبادی نوشہرہ سانسی، گلشن آباد، خالد کالونی اور مبارک کالونی میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نواز چوہان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، نواز شریف اور شہباز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام وفاقی حکومت کا منہ چڑا رہے ہیں، حلقہ پی پی 92 کو مثالی بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔