• news

گندم کی امدادی قیمت 13 سو روپے فی من مقرر کی جائے: اعظم باجوہ

نارنگ منڈی (نامہ نگار) سابق کسان کونسلر اعظم علی باجوہ نے گندم کی امدادی قیمت بارہ سو روپے مقرر کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کم از کم تیرہ سو روپے فی 40 کلوگرام قیمت مقرر کرے اور آٹا میں عوام کو سبسڈی دے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ادویات اور دیگر کھاد وغیرہ کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو چکا ہے اور زمیندار بری طرح پس رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زمینداروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا نہ رکھے۔

ای پیپر-دی نیشن