”شہدائے کربلا نے تاقےامت اصول حکمرانی کا فےصلہ کردےا“
سیالکوٹ (نامہ نگار) پاکستان پےپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کے نامزد امےدوار برائے ضمنی الےکشن صوبائی حلقہ پی پی 122 راجہ عامر خان سٹی صدر زاہد بشےر چوہدری، جنرل سےکرٹری حاجی مشتاق مغل ،سٹی سےنئر نائب صدر ضرار محمود ملک ، سےد رےاض حسےن رضوی، خواجہ فےاض لون ، مےاں انعام مجےد ، چوہدری اظہر دےال ، آفتاب خان، اختر جنجوعہ ، شےخ الےاس، عمران خان ، خواجہ راشد جاوےد، چوہدری سعےدعلی، چوہدری فےصل گجر، غضنفر چےچی ، ملک آصف اور مےاں شمےم عالم نے شےر پورہ، رحمان پورہ ،حسےن پورہ، کچہری روڈ اور پےرس روڈ مےں کارنر مےٹنگز اور رابطہ عوام مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسےنےت دنےا ئے عالم کےلئے مشعل راہ ہے۔ شہدائے کربلا نے تاقےامت اصول حکمرانی کا فےصلہ کردےا۔ پےپلزپارٹی آج بھی وقت کے ےزےدوں کےخلاف برسر پےکارہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسےن ؓ اور انکے جانثار ساتھےوں نے کربلا کے مےدان کارازار مےں لازوال قربانی پےش کرکے نہ صرف اسلام مےں اصول حکمرانی کا فےصلہ کردےا بلکہ دنےا کی تمام مظلوم اقوام کو ظلم کے نظام کے خلاف کھڑے ہونے کا روشن راستہ دکھا دےا۔