• news

امام عالی مقامؓ نے اللہ اور رسول کی رضا کیلئے قربانی پیش کی: ذاکر شاہ

جنڈیالہ شیر خان (نامہ نگار) محرم الحرام کے بابرکت مہینہ میں منائی جانے والی محفل حسنین کریمینؑ آستانہ عالیہ پیپل والا میں ہزاروں مریدین سلسلہ عالیہ چشتہ قادریہ رضویہ مشہدیہ میں شرکت کی اس موقعہ پر سرپرست اعلیٰ سید ذاکر حسین شاہ نے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے رفقاءکی قربانیوں کا پیغام امت مسلمہ کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ سید الشہداءصبر کا وہ پہاڑ ہیں جسکی مثال روح کائنات میں نہیں ملتی جنہوں نے اللہ و رسول ﷺ کے نام پر قربانیوں کا نذرانہ پیش کیا نہ کہ اقتدار کی خاطر انہوں نے محفل میں شریک ہونے والوں کو امن و امان کا درس دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے دشمنان اسلام مکار لومڑی کی طرح پاکستان کو شکار بنانے کے لیے گھات لگائے ہوئے ہیں جس کا لقمہ ہم نہیں بنیں گے یہ اولیاءاللہ اور بزرگارن دین کی دعاﺅں سے ملک حاصل ہوا ہے ہمیں ایمان کو بچانے کے لیے اہلبیت رضوان اللہ علیہ اجمعین کی زندگیوں کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن