دشمن قوتیں مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازش کر رہی ہیں: جاوید لطیف
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءمیاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکمران حضرت امام حسین ؓ کے لیڈ شپ اصولوں سے انحراف کرکے پاکستان میں ظلم و جبر کے پیروکار بن چکے ہیں اسلام کی ازل دشمن قوتیں امریکہ اسرائیل اور بھارت اسلام کو روکنے کیلئے مسلمانوں کو فرقہ بندی میں الجھا کر آپس میں لڑانے کی سازش کر رہے ہیں عوام اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے فرقہ وارانہ تقسیم کو بھول کر یک جہتی کا ثبوت دیں امن و اسلام کی میراث ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ کالونی میں پارٹی کارکنوں اور عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان کی عوام حضرت امام حسینؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فاسق جابر حکمرانوں کی حق حکمران کو تسلیم نہ کریں اور آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے ان حکمرانوں کو نست و نابود کردیں انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی سیرت تحمل اور برداست کا درس دیتی ہیں اہل بیت اور صحابہ کرام ؓ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے دنیا اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے۔