• news

نارنگ منڈی: فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نارنگ منڈی (نامہ نگار) شباب ملی کے زیر اہتمام اسرائیلی جارحیت اور ظلم و جبر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں مقررین حلقہ پی پی 162 کے صدر چودھری حسنین اعظم سرویا صدر شباب ملی سلیمان سرور شکیل احمد محمد زبیر بٹر سلیمان صدیقی اور سلطان سرویا نے خطاب کرتے کہا کہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر بے جا ظلم کو فی الفور بند کرایا جائے اور اقوام عالم کو چاہئے کہ وہ اس سلسلہ میں آواز بلند کریں اور اسرائیل کے خلاف متحد ہو جائیں یہود و نصاریٰ نے مسلمانوں کو بلاوجہ پریشان کر رکھا ہے ہم مشکل گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن