• news

ماڈل تھانہ پولیس شہریوں کی خادم بن کر کام کریگی: آر پی او

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا کہ کمےونٹی پولےسنگ کو فروغ دے کر عوام اور پولےس کو اےک دوسرے کے قرےب لائےں گے ۔ شہریوں کے کاروبار، جان و مال ، عزت و آبرو کی حفاظت اور لوگوں کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے والے، لوگوں کے بچوں کا سودا کرنے والے شرپسند عناصر کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں۔ ماڈل تھانہ کی پولیس شریف شہریوں کے لیے خادم بن کر کام کرے گی۔ اور بدمعاشوں کی اصلاح کے لیے قانون کی طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔ خواہش ہے کہ روایتی تھانہ کلچر کو تبدیل کر کے ایسا ماحول پیدا کیا جائے کہ لوگ بے خطر اپنے معاملات /مسائل لے کر تھانہ میں آئیں۔ ان خےالات کا اظہار رےجنل پولےس آفےسرکیپٹن (ر) محمد امین وینس نے گذشتہ روز ماڈل پولیس سٹیشن ماڈل ٹاﺅن میں تمام بنکوں کے منیجرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دوران خطاب آر پی او نے کہا کہ بنک والے لوگوںکے پیسوں کے امین ہوتے ہیں۔ بنکوں کی سکیورٹی کو آپ کے تعاون سے فول پروف بنانے کے لیے ماڈل تھانہ میں کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔ جس کے ذریعے بنک ہائے کی سکیورٹی نظام کو چیک کیا جا سکے گا۔ بنک سکیورٹی گارڈز کی ویرفیکیشن کروائی جائے گی۔ دوران میٹنگ بنک منیجرز نے آر پی اوکی جانب عوام کے جان و مال کی حفاظت کے جذبے اور تھانہ کلچر کو تبدیل کر کے پولیس کو عوامی خادم بنانے کے ویژن کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔بنک منیجرز نے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر-دی نیشن