ایرانی سرحدی علاقے سے پاکستان میں 12 راکٹ فائر کئے گئے، پاکستان کا احتجاج
چاغی (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی سرحدی علاقے سے پاکستان میں 12 راکٹ فائر کئے گئے۔ راکٹ چاغی کے علاقے شکرآب میں گرے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی سی چاغی عرفان نمرشین کے مطابق ایرانی حکام سے احتجاج کیا گیا ہے۔ آج سرحدی افسران کی میٹنگ طلب کر لی گئی ہے۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان کے مطابق وزارت خارجہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔