سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کا سال مکمل 24فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا
اسلام آباد/ ساہیوال(آئی ین پی) پاکستان اورامریکہ کے درمیان شدیدکشیدگی کے باعث بننے والے سانحہ سلالہ چیک پوسٹ کو ایک سال مکمل، شہداءکی پہلی برسی پر ان کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سلالہ چیک پوسٹ پرنیٹو افواج کے فضائی حملے کے نتیجے میں 24فوجی جوانوں کی شہادت کو 26نومبرکو ایک سال مکمل ہوگیا اس موقع پرساہیوال میںکیپٹن عثمان علی کی قبر پر ان کی یونٹ کے افسران اور اہلخانہ نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں اسی طرح ملک کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہداءکی قبروں پر بھی پاک فوج اورشہداءکے اہلخانہ کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ واضح رہے کہ سانحہ سلالہ کے بعدپاکستان اورامریکہ کے درمیان تعلقات شدیدکشیدہ ہوگئے تھے۔